01:53 , 9 نومبر 2025
Watch Live

روس میں فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں پوری فیکٹری کی تنخواہ منتقل، رقم واپس کرنے سے انکار

روس میں فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں پوری فیکٹری کی تنخواہ منتقل

روس کے شہر خانتی مانسی میں ایک فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں غلطی سے تمام ملازمین کی تنخواہیں منتقل ہوگئیں جن کی مجموعی رقم 7 ملین روبل (تقریباً 87 ہزار ڈالر) بنتی ہے، تاہم ملازم نے رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیکٹری ورکر ولادیمیر ریچاگوو نے رواں سال کے آغاز میں جب بینک سے پیغام موصول کیا تو پہلے پہل اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا۔

اس کے مطابق وہ چھٹیوں کی تنخواہ کے طور پر 46 ہزار روبل (581 ڈالر) کا حقدار تھا لیکن اس کے اکاؤنٹ میں اچانک 7 ملین روبل کی خطیر رقم منتقل ہو گئی۔

ولادیمیر نے بتایا کہ فیکٹری میں بونس کی افواہیں تو سنی تھیں لیکن اتنا بڑا بونس کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔

تاہم خوشی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی، کیونکہ جلد ہی فیکٹری کے اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فون کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ یہ رقم تکنیکی خرابی کے باعث غلطی سے اس کے اکاؤنٹ میں چلی گئی ہے اور اسے واپس کرنا ہوگا۔

ولادیمیر نے رقم واپس کرنے سے انکار کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ اس کی تحقیق کے مطابق اگر رقم سسٹم کی خرابی کے باعث منتقل ہو تو واپسی لازمی نہیں، البتہ اگر یہ بلنگ کی غلطی ہو تو اسے واپس کرنا پڑتا ہے۔

فیکٹری نے معاملہ عدالت میں لے جا کر مؤقف اختیار کیا کہ 34 ملازمین کی تنخواہیں ایک تکنیکی خرابی کے باعث ولادیمیر کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئیں، اس لیے وہ رقم واپس کرنے کا پابند ہے۔

عدالت نے کمپنی کے الزام کو ثبوت کی کمی کے باعث مسترد کرتے ہوئے ولادیمیر کو 87 ہزار ڈالر کی رقم واپس کرنے کا حکم دیا۔

تاہم ولادیمیر نے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا، جس کے باعث تاحال ادائیگی نہیں کی جا سکی۔

رپورٹس کے مطابق ولادیمیر نے اس رقم سے نئی کار اور گھر خریدا، لیکن بعد میں فیکٹری کے مقدمے کے بعد اس کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے۔

فیکٹری انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ رقم کی وصولی کے لیے تمام قانونی ذرائع استعمال کرے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION