
سیف علی خان کی خاندانی جائیداد "اینمی پراپرٹی” قرار، 15 ہزار کروڑ روپے کی جائیداد سے محرومی کا امکان

مدھیہ پردیش ہائیکورٹ نے بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی خاندانی جائیداد کو "اینمی پراپرٹی” قرار دیتے ہوئے بھارتی حکومت کے فیصلے کو درست قرار دے دیا، جس کے بعد وہ تقریباً 15 ہزار کروڑ روپے کی جائیداد سے محروم ہوسکتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2014 میں حکومت نے بھوپال میں پٹودی خاندان کی جائیداد کو "دشمن کی جائیداد” قرار دے کر ضبط کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سیف علی خان نے 2015 میں عدالت سے حکمِ امتناع حاصل کیا، مگر اب عدالت نے حکومت کا مؤقف تسلیم کر لیا۔
متاثرہ جائیداد میں فلیگ اسٹاف ہاؤس (سیف کا بچپن کا گھر)، نورالصباح پیلس، دارالسلام، احمد آباد پیلس، حبیبی کا بنگلہ اور دیگر شامل ہیں۔
عدالت نے نواب حمید اللہ خان کی جائیداد بیٹی ساجدہ سلطان کو دینے کا معاملہ دوبارہ ٹرائل کورٹ بھیج دیا ہے تاکہ طے کیا جا سکے کہ صرف ساجدہ اور ان کی اولاد حق دار ہیں یا مسلم پرسنل لا کے تحت دیگر وارثین بھی ہیں۔
یہ قانون بھارتی حکومت کو ایسے افراد کی جائیدادیں ضبط کرنے کا اختیار دیتا ہے جو تقسیمِ ہند کے بعد پاکستان ہجرت کر گئے ہوں۔
نواب حمید اللہ خان کی بڑی بیٹی عابدہ سلطان 1950 میں پاکستان چلی گئیں۔ دوسری بیٹی ساجدہ سلطان بھارت میں رہیں اور پٹودی خاندان سے منسلک ہوئیں۔ سیف علی خان، ساجدہ سلطان کے پوتے ہیں، جنہیں یہ جائیداد وراثت میں ملی۔
بھارتی حکومت نے عابدہ سلطان کی ہجرت کو بنیاد بنا کر پوری جائیداد کو اینمی پراپرٹی قرار دیا، جس پر اب سیف علی خان کا قانونی دعویٰ کمزور پڑ چکا ہے۔
وفاق اور خیبرپختونخوا کے تنازع میں بلوچستان کی انٹری، وزیراعلیٰ نے بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں
وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا کے درمیان پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں کے تنازع میں بلوچستان حکومت بھی کود پڑی۔ وزیراعلیٰ…1 دن پہلےکراچی رن وے تین گھنٹے روزانہ بند رکھنے کا فیصلہ
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کا ایک رن وے 5 نومبر سے 24…2 دن پہلےطلال چودھری کی کے پی حکومت پر تنقید، بلٹ پروف گاڑیوں کی واپسی پر شدید ردعمل
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید…2 دن پہلےعدالت نے علی امین گنڈا پور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف جاری شراب…2 دن پہلے
پاکستان کی اقتصادی ترقی میں حائل مشکلات
چوہدری محمد سرور دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک کی اقتصادی ترقی، تجارت اور صنعت میں روز افزوں اضافے کی وجہ ان…7 گھنٹے پہلےمریم نواز کا ہنرمند نوجوانوں کے لیے فری پرواز کارڈ منصوبہ
پنجاب حکومت نے صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔ صوبائی حکومت نے ہنرمند…16 گھنٹے پہلےخیبر پختونخوا کے سابق وزیروں کے زیر استعمال کئی سرکاری گاڑیاں
خیبر پختونخوا کی سابق کابینہ کے بیشتر ارکان کے پاس اب بھی سرکاری گاڑیاں موجود ہیں جنہیں ابھی تک واپس…18 گھنٹے پہلےکراچی میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف سرچ آپریشن
کراچی میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 45 افراد کو…19 گھنٹے پہلے
پاکستان کی اقتصادی ترقی میں حائل مشکلات
چوہدری محمد سرور دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک کی اقتصادی ترقی،…7 گھنٹے agoروس پر امریکی پابندیاں، ٹرمپ کو جنگ کے خاتمے کی امید
امریکا نے روس پر نئی پابندیاں عائد کردیں جن کا…15 گھنٹے agoمریم نواز کا ہنرمند نوجوانوں کے لیے فری پرواز کارڈ منصوبہ
پنجاب حکومت نے صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع بڑھانے…16 گھنٹے agoاسرائیلی پارلیمنٹ کا مغربی کنارے کو ضم کرنے کا بل
اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل…18 گھنٹے ago