09:56 , 24 اپریل 2026
Watch Live

صائمہ قریشی کا انکشاف: "زیادہ تر مرد دوسری شادی کے خواہش مند ہوتے ہیں”

صائمہ قریشی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صائمہ قریشی نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ تقریباً 95 فیصد مرد دوسری شادی کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ان کے بقول یہ موضوع حساس ضرور ہے مگر حقیقت یہی ہے کہ زیادہ تر مرد اس بارے میں سوچتے ہیں۔

انہوں نے اپنے ماضی کے بیانات کو دہراتے ہوئے کہا کہ اگر مرد افیئرز میں وقت ضائع کرنے کے بجائے کسی عورت کی ذمہ داری اٹھائیں تو یہ زیادہ بہتر ہے۔ صائمہ کے مطابق غیر ذمہ دارانہ تعلقات صرف خاندان ہی نہیں بلکہ آنے والی نسلوں پر بھی منفی اثر ڈالتے ہیں۔

اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ اگر کوئی مرد دوسری شادی کرتا ہے تو معاشرہ اسے برا کیوں سمجھتا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ کیا خفیہ تعلقات رکھنا دوسری شادی کرنے سے زیادہ بہتر ہے؟ ان کے نزدیک صاف اور جائز راستہ اپنانا زیادہ ذمہ دارانہ قدم ہے۔

صائمہ قریشی نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی مرد کی بیوی دوسری شادی پر راضی نہ ہو تو اسلام میں اس حوالے سے کوئی پابندی موجود نہیں۔ ان کے مطابق بیوی کی اجازت کے بغیر بھی مرد دوسری شادی کر سکتا ہے، کیونکہ شریعت نے یہ حق دیا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ مردوں کو معاشرتی دباؤ کے بجائے دینی اصولوں کے مطابق اپنی خواہشات پوری کرنی چاہییں۔ صائمہ قریشی کے بقول مردوں کو چاہیے کہ وہ حرام تعلقات سے بچنے کے لیے خوفزدہ ہونے کے بجائے واضح اور ذمہ دارانہ فیصلے کریں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION