01:53 , 9 نومبر 2025
Watch Live

ڈیفنس، خیابان اتحاد میں شہری پر تشدد کا مرکزی ملزم سلمان فاروقی گرفتار

کراچی پولیس نے ڈیفنس، خیابان اتحاد میں شہری پر تشدد کے مرکزی ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی ساوتھ علی رضا کے مطابق سلمان فاروقی کے ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈ کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے اور ملزم کی گاڑی بھی قبضے میں لی جاچکی ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جس پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کار سوار شہری سلمان فاروقی نے گارڈ کے ہمراہ موٹر سائیکل سوار کو مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

ایف آئی آر کے مطابق، ملزم نے گارڈ کی مدد سے موٹر سائیکل سوار کو گاڑی میں محصور کیا، گالم گلوچ کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ مدعی کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کے ساتھ موجود خواتین منت سماجت کرتی رہیں، لیکن ملزم نے ان کے ساتھ بھی بدسلوکی کی اور دھکے دیئے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION