01:13 , 30 اگست 2025
Watch Live

اعجاز چوہدری کی نااہلی پر خالی ہونے والی سینیٹ نشست کیلئے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

لاہور: صوبائی الیکشن کمیشن نے سینیٹ نشست کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔ سینیٹ کی نشست اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 19 اور 20 اگست کو وصول اور جمع کروائے جا سکیں گئے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 23 اگست کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 26 اگست کو دائر ہو سکیں گی۔

الیکشن ٹریبونل اپیلوں پر فیصلہ 28 اپریل تک جاری کرے گی۔ امیدوران کی فہرست 19 اگست کو جاری کی جائے گی۔ امیدوران 30 اگست تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 9 ستمبر کو ہوگی۔ پولنگ پنجاب اسمبلی کی عمارت میں ہوگی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION