07:59 , 27 جولائی 2025
Watch Live

سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں 30 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں انسداد دہشت گردی کی تین علیحدہ کارروائیوں کے دوران 30 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت ضلع میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا۔بیان کے مطابق، "فوجیوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 18 خوارج کو جہنم واصل کیا، جبکہ 6 زخمی ہوئے۔”
کرک ضلع میں ایک اور آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے "آٹھ دہشت گردوں کو کامیابی سےجہنم واصل کیا۔
"تیسری جھڑپ خیبر ضلع کے علاقے باغ میں ہوئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے چار دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جن میں اہم کمانڈر عزیز الرحمان عرف قاری اسماعیل اور مخلص شامل تھے، جبکہ دو دہشت گرد زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ یہ دہشت گرد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث رہے۔
فوج کے میڈیا ونگ نے مزید بتایا کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش اورخاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے، کیونکہ "پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION