07:48 , 24 اپریل 2026
Watch Live

سینئر اداکار محسن گیلانی نے انڈسٹری کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار کا نام بتا دیا

سینئر اداکار محسن گیلانی

پاکستان کے معروف اداکار محسن گیلانی نے انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار کا نام بتا دیا۔ محسن گیلانی نہ صرف اداکار بلکہ ڈائریکٹر اور رائٹر بھی ہیں اور انہیں حکومت کی جانب سے ’پرائیڈ آف پرفارمنس‘ ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔

 

حالیہ انٹرویو میں محسن گیلانی نے شوبز انڈسٹری کے حوالے سے گفتگو کی۔ میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کون سا اداکار سب سے زیادہ معاوضہ لیتا ہے؟

محسن گیلانی نے جواب میں کہا کہ انڈسٹری میں ایک ہی ہیرو ہے جو سب سے زیادہ معاوضہ لیتا ہے، اور وہ فواد خان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فواد خان کو زیادہ معاوضہ لینا چاہیے۔

فواد خان پاکستان کے ڈراموں اور فلموں میں شاندار اداکاری کے لیے مشہور ہیں۔ انہوں نے بالی وڈ میں بھی اپنی پرفارمنس سے شائقین کے دل جیتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فواد خان کی نئی فلم ’عبیر گلال‘ جس میں ان کے ساتھ بالی وڈ اداکارہ وانی کپور بھی ہیں، اس ماہ کی 29 تاریخ کو ریلیز ہو رہی ہے۔ مداح اس کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION