09:13 , 23 اپریل 2026
Watch Live

سینئر اداکار راشد محمود کی طبیعت ناساز، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

سینئر اداکار راشد محمود

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار راشد محمود نے طبیعت ناساز ہونے پر مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے اور اپنی صحت سے متعلق تفصیلات شیئر کی ہیں۔

راشد محمود پی ٹی وی کے سنہری دور کے معروف اداکار ہیں، جنہوں نے شاہین، کاجل گھر، اندھیرا اُجالا، مرزا غالب، ریاست اور محبت روٹھ جائے تو جیسے یادگار ڈراموں میں اپنی اداکاری سے پہچان بنائی۔

وہ بنیادی طور پر منفی کرداروں کے لیے جانے جاتے ہیں اور طویل عرصے سے ٹی وی اسکرین پر اپنی منفرد اداکاری کے باعث ناظرین کے دلوں میں جگہ رکھتے ہیں۔

حال ہی میں اداکار نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے مداحوں کو اپنی صحت کے بارے میں آگاہ کیا، جس میں انہوں نے بیماری سے متعلق کھل کر بات کی۔

راشد محمود نے بتایا کہ وہ گزشتہ بیس دنوں سے بستر پر ہیں اور پہلے ہی دل کے مریض تھے، بعد ازاں انہیں ریڑھ کی ہڈی کے موہروں سے متعلق مسئلے کی تشخیص ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ بیماری کی شدت کے باعث انہیں اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ بھی لے جایا گیا، جہاں مختلف طبی ٹیسٹ کیے گئے اور علاج کا آغاز ہوا۔

سینئر اداکار نے بتایا کہ علاج کے بعد وہ کچھ حد تک چلنے کے قابل ہوئے ہیں اور مداحوں سے اپیل کی کہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں تاکہ وہ دوبارہ کام کرنے کے قابل ہو سکیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION