09:57 , 24 اپریل 2026
Watch Live

سینئر اداکارہ صبا فیصل نے بہو کی تعریفیں کیں

سینئر اداکارہ صبا فیصل نے بہو کی تعریفیں کیں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا فیصل نے اپنی چھوٹی بہو نشاط طلعت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شخصیت دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ مسلمان ایسا ہی ہوتا ہے۔

حالیہ دنوں ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے صبا فیصل نے بتایا کہ بہو کے آنے کے بعد گھر کے ماحول میں بڑی مثبت تبدیلی آئی ہے۔ ان کے مطابق نشاط عبادت گزار ہیں اور دینِ اسلام پر خلوص سے عمل کرتی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ جب ان کی بہو کے والد کا انتقال ہوا تو انہوں نے صبر اور حوصلے سے اس صدمے کو برداشت کیا اور اسے خدا کی رضا سمجھ کر قبول کیا۔ یہاں تک کہ شوہر کی پہلی عید پر بھی انہوں نے خوشی کا اظہار کیا تاکہ غم کے باعث وہ موقع خراب نہ ہو۔

صبا فیصل نے کہا کہ وہ اپنی بہو کی باتیں سن کر اکثر جذباتی ہو جاتی ہیں کیونکہ ان کا ایمان اور عقیدہ بہت مضبوط ہے۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بہو کے آنے کے بعد ان کا ڈپریشن بھی کم ہوا ہے اور زندگی میں سکون بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں اللہ نے توفیق دی کہ وہ متعدد عمرے کر سکیں اور اب باقاعدگی سے نماز اور تہجد ادا کرتی ہیں، جس سے ان کا ڈپریشن ختم ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ صبا فیصل کے چھوٹے بیٹے ارسلان فیصل نے دسمبر 2023 کے آخر میں نشاط طلعت سے شادی کی تھی اور 2024 میں جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION