02:27 , 19 ستمبر 2025
Watch Live

وزیر اعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد کے شاندار استقبال پر اظہار تشکر

وزیر اعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد کے شاندار استقبال پر اظہار تشکر

وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت اور وژن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں دیا گیا شاندار استقبال ان کے دل کو چھو گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی ولی عہد کی جانب سے پرتپاک استقبال پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ تعلقات اور باہمی احترام کی جھلک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ محمد بن سلمان کے ساتھ ان کی ملاقات نہایت خوشگوار اور بامقصد رہی، جس میں علاقائی امور اور دوطرفہ تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کی جانب سے سرمایہ کاری، تجارت اور کاروباری روابط کو فروغ دینے میں خصوصی دلچسپی لینے کو بھی سراہا اور کہا کہ وہ مسلسل پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔

اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے دعا کی کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی ہمیشہ قائم رہے اور مزید ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION