شعیب ملک اور ثنا جاوید نے شادی کی دوسری سالگرہ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب ملک نے اہلیہ اور معروف اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ شادی کی دوسری سالگرہ کی خوشگوار تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شعیب ملک کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں جوڑے کو خوش اور رومانوی موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تصاویر میں شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر دو خوبصورت کیکس بھی نظر آ رہے ہیں، جو اس خاص دن کی خوشی کو مزید نمایاں کر رہے ہیں۔
شعیب ملک نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں اہلیہ ثنا جاوید کے لیے محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا، جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ تصاویر شیئر ہونے کے چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں صارفین نے جوڑے کو مبارکباد کے پیغامات دیے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید نے اپنی شادی کا اعلان 20 جنوری 2024 کو ایک مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔ اس پوسٹ میں دونوں نے اپنی تصاویر کے ساتھ ’الحمدللہ‘ لکھا اور قرآنِ پاک کی ایک آیت بھی شامل کی تھی، جس نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی۔
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی یہ سالگرہ کی پوسٹ ایک بار پھر شوبز اور اسپورٹس حلقوں میں زیرِ بحث ہے، جہاں مداح ان کے خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔











