ویب ڈیسک
|
9 مہینے پہلے
گلوکارہ آئمہ بیگ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

لاہور: پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے شادی کر لی ہے۔
سوشل میڈیا پر تصدیق کرتے ہوئے انہوں نے لکھا: "کل رات اپنے سب سے قریبی دوست سے شادی کر لی، الحمدللہ… ابھی تک خواب سا لگ رہا ہے۔”
انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد مکمل تصویریں بھی شیئر کریں گی، فی الحال جذباتی اور مصروف ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئمہ بیگ اور زین احمد نے کینیڈا میں ایک سادہ مگر خوبصورت نجی تقریب میں نکاح کیا۔ گلوکارہ نے انسٹاگرام پر تقریب کی چند تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں دونوں خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔
آئمہ اور زین کو گزشتہ چند ماہ سے مختلف تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، اور دونوں نے اپنے تعلق کا اظہار سوشل میڈیا پر بھی کھل کر کیا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل آئمہ بیگ کی منگنی اداکار شہباز شگری سے ہوئی تھی، جو بعد میں ختم ہو گئی۔
مداحوں کی جانب سے نئے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION


















