05:35 , 9 نومبر 2025
Watch Live

سوشل میڈیا کارکن فلک جاوید لاہور سے گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے لاہور کے علاقے اچھرہ سے سوشل میڈیا پر سرگرم کارکن فلک جاوید کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلک جاوید دو مقدمات میں مطلوب تھیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کیا اور ایک خاتون سیاستدان کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کی۔

این سی سی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فلک جاوید کی گرفتاری قانون کے مطابق عمل میں لائی گئی ہے۔ ان کے خلاف مقدمات کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران تمام شواہد جمع کیے جا رہے ہیں تاکہ درست فیصلہ کیا جا سکے۔

تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی اگلے قانونی اقدامات کا فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION