08:53 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے اسپنرز نے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ بنا لیا

ملتان میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے اسپنرز نے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ بنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق دو ٹیسٹ میچوں میں دونوں ٹیموں کے اسپنرز نے مشترکہ طور پر 69 وکٹیں حاصل کیں جو ٹیسٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ ہے۔

ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومیل واریکن نے سیریز میں 19 ، نعمان علی نے 16 جبکہ ساجد خان نے 15 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ ابرار احمد نے 7 ، گداکش موتی نے 7 اور سنکلیئر نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل، دو ہزار بائیس میں ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں اسپنرز نے 67 وکٹیں حاصل کی تھیں تاہم پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے اسپنرز نے یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

خیال رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 120 رنز سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر لی ہے۔ 1990 کے بعد پاکستان کی سرزمین پر ویسٹ انڈیز کی یہ پہلی ٹیسٹ فتح ہے۔ 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم 133 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION