11:12 , 21 اکتوبر 2025
Watch Live

طلال چودھری کی کے پی حکومت پر تنقید، بلٹ پروف گاڑیوں کی واپسی پر شدید ردعمل

طلال چودھری کی کے پی حکومت پر تنقید

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کی جانب سے وزارتِ داخلہ کی گاڑیاں واپس کرنا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ اور غیر سنجیدہ طرزِ عمل کی مثال ہے۔

طلال چودھری نے کہا کہ کل کے پی وزیراعلیٰ نے ایک فیصلہ کیا کہ وزارتِ داخلہ کی گاڑیاں واپس دی جائیں گی اور اسے “تضحیک” قرار دیا گیا۔ “یہ وہی گاڑیاں ہیں جو پہلے وزیر داخلہ، وزیراعلیٰ کے پی، وفاقی وزرا اور اعلیٰ افسران استعمال کرتے رہے ہیں۔ ہر گاڑی کی قیمت دس کروڑ روپے ہے اور ان میں بلٹ پروف اور بم پروف تمام حفاظتی لوازمات موجود ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ یہ گاڑیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے فراہم کی گئی تھیں۔ “وزیراعظم کے حکم پر وفاقی حکومت نے جدید ہتھیار خریدے۔ افسوس ہے کہ وفاق نے قربانیاں دے کر یہ گاڑیاں دیں، مگر انہیں غیر ضروری قرار دے کر واپس کر دیا گیا۔”

یہ بھی پڑھیں : سانحہ سوات پر سلمان اکرم راجہ نے خیبرپختونخوا حکومت کو بری الذمہ قرار دیدیا

طلال چودھری نے طنز کرتے ہوئے کہا، “میرے پاس بھی یہی گاڑی ہے، کسی نے شکایت نہیں کی۔ لگتا ہے آپ دہشت گردی کے خلاف لڑنا ہی نہیں چاہتے، بلکہ جھک مار رہے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “اگر آپ کو گاڑی کا ماڈل پسند نہیں تھا تو اپنی گاڑی والا ماڈل دے دیتے۔ دہشت گردی کی جنگ صرف وفاق کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی جنگ ہے۔ وزیرِاعلیٰ بدلنے سے کچھ نہیں ہوگا، سوچ بدلنا ہوگی۔”

وزیرِ مملکت نے کہا کہ “ایسے اقدامات سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ یہ واضح ہے کہ سہیل بزدار کو منصوبہ بندی کے تحت تعینات کیا گیا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ “وزیراعلیٰ بدلتے بدلتے تھک جاؤ گے لیکن آپریشن نہیں رکے گا۔ پی ٹی آئی نے آج تک صحت، تعلیم یا عوامی فلاح کے منصوبوں پر کوئی بات نہیں کی۔ عوامی خدمت کی بجائے ان کا ایجنڈا کچھ اور ہے۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION