08:56 , 11 نومبر 2025
Watch Live

ملک پر قرضوں کا بوجھ خطرناک حد تک بڑھ گیا

گزشتہ پانچ سال میں حکومت کے ذمے ملک کے اندرونی قرضوں میں 28 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ حکومتی قرضوں کا مجموعی حجم اب 54 ہزار 471 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق جون 2021 میں اندرونی قرضہ 26 ہزار 265 ارب روپے تھا، جو جون 2025 تک دوگنا سے بھی زیادہ ہو گیا۔ قرضوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ سود کی ادائیگی کا بوجھ بھی تیزی سے بڑھا ہے۔

جون 2025 میں حکومت نے قرضوں کی اصل رقم میں 25 ہزار 9 ارب روپے کی ادائیگی کی، جب کہ اندرونی قرضوں پر سالانہ سود کی ادائیگی 7 ہزار 997 ارب روپے تک جا پہنچی ہے۔

صرف سود کی ادائیگی میں ایک سال کے دوران 800 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ جون 2024 میں سود کی رقم 7 ہزار 164 ارب روپے تھی، جبکہ جون 2023 میں یہ 4 ہزار 936 ارب روپے تھی۔

جون 2021 میں قرضوں پر سالانہ سود 2 ہزار 524 ارب روپے تھا۔ ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ قرضوں اور سود کی ادائیگی کا بوجھ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION