02:45 , 30 اگست 2025
Watch Live

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

پٹرولیم مصنوعات
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے جو آئندہ پندرہ دن کے لیے نافذ ہوں گی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے اور اس میں کوئی کمی یا اضافہ نہیں کیا گیا۔

پٹرول کی موجودہ قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔ تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت 12 روپے 84 پیسے کم ہو کر 272 روپے 99 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی مٹی کے تیل کی قیمت بھی کم کردی گئی ہے۔ نئی قیمت میں 7 روپے 19 پیسے کمی کے بعد مٹی کے تیل کا ریٹ 178 روپے 27 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے، جس سے عام گھریلو صارفین کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

لائٹ ڈیزل بھی سستا کردیا گیا ہے۔ اس کی قیمت میں 8 روپے 20 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 162 روپے 37 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ یہ کمی ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں کے لیے سہولت پیدا کرے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION