10:50 , 15 نومبر 2025
Watch Live

قومی اسمبلی نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظور کر لیا

قومی اسمبلی نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ بل وفاقی وزیر رانا تنویر نے پیش کیا۔

پیکا ترمیمی بل کی منظوری کے بعد صحافیوں کا پریس گیلری سے واک آؤٹ۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کو صحافیوں سے بات کرنے کے لیے پریس گیلری جانے کی ہدایت کر دی۔

خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سمیت حکمران جماعت کے کسی اتحادی نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل کی مخالفت نہیں کی۔ جبکہ اپوزیشن جماعت نے ایوان میں بل پیش کیے جانے سے پہلے ہی واک آوٹ کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION