08:23 , 27 جولائی 2025
Watch Live

اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کا تیسرا تبادلہ مکمل ہوگیا

غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کا تیسرا تبادلہ مکمل ہوگیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق حماس کے بعد اسرائیل نے بھی عوفر جیل سے ایک سو دس فلسطینی قیدی رہا کر دیئے۔ ہلال احمر کی بسیں فلسطینی قیدیوں کو لے کر روانہ ہوگئیں ہیں۔

اس سے قبل حماس نے تیسرے مرحلے میں آٹھ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا تھا۔ رہا ہونے والوں میں پانچ غیر ملکی یرغمالی اور تین اسرائیلی شہری شامل ہیں۔

جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے اسرائیل کی ایک اور خاتون فوجی اہلکار کو ہلال احمر کے حوالے کیا تھا۔ یرغمالیوں کو خان یونس کے علاقے میں شہید رہنما یحیی سنوار کے گھر کے قریب رہا کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION