02:48 , 30 اگست 2025
Watch Live

تھریڈز کے ماہانہ صارفین 40 کروڑ سے تجاوز کر گئے

میٹا کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز، جو جولائی 2023 میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے متبادل کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا، اب ماہانہ 40 کروڑ سے زائد صارفین تک پہنچ چکا ہے۔ اس بات کا اعلان انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ تھریڈز نے دو سال میں نمایاں ترقی کی ہے، تاہم ابھی بہتری کی گنجائش باقی ہے۔ اپریل 2025 میں اس کے صارفین کی تعداد 35 کروڑ تھی، یعنی صرف تین ماہ میں پانچ کروڑ کا اضافہ ہوا۔

دوسری جانب ایکس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 60 کروڑ ہے، لیکن تھریڈز تیزی سے اس کے قریب پہنچ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، جون 2025 میں تھریڈز کو روزانہ 11 کروڑ 51 لاکھ موبائل صارفین نے استعمال کیا، جبکہ ایکس کے یومیہ موبائل صارفین 13 کروڑ 20 لاکھ تھے۔ تاہم، ویب پر اب بھی ایکس کو برتری حاصل ہے، جہاں جون میں اس کے یومیہ صارفین کی تعداد 14 کروڑ، اور تھریڈز کے صرف 69 لاکھ رہی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION