08:44 , 11 نومبر 2025
Watch Live

ٹک ٹاکر امائن موجیتو کو "پرینک” ویڈیوز پر جیل بھیج دیا گیا

ٹک ٹاکر امائن موجیتو کو "پرینک" ویڈیوز پر جیل بھیج دیا گیا

فرانس کی ایک عدالت نے ٹک ٹاک انفلوئنسر کو عوام میں خوف پھیلانے والی ویڈیوز بنانے پر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔

انفلوئنسر کی شناخت ایان ایم (Ian M.) کے نام سے ہوئی ہے، جو سوشل میڈیا پر امائن موجیتو (Amine Mojito) کے نام سے مشہور ہے۔ ان کی عمر 27 سال ہے۔

ایان نے رواں سال جون میں ویڈیوز بنائیں جن میں وہ سڑکوں پر لوگوں کے قریب جا کر سرنج لگانے کا ڈرامہ کرتا تھا۔ حالانکہ سرنج کی سوئی پر ڈھکن لگا ہوتا تھا اور کسی کو انجیکشن نہیں لگایا جاتا تھا۔

یہ ویڈیوز اس وقت بنائی گئیں جب فرانس میں سرنج حملوں کے متعلق افواہیں پھیل رہی تھیں، جس سے عوام پہلے ہی خوف زدہ تھے۔

عدالت نے ایان کو 12 ماہ قید کی سزا سنائی، جن میں سے 6 ماہ معطل کر دیے گئے، جبکہ اسے 1,500 سے 1,700 یورو کے درمیان جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاکر کا یہ عمل غیر ذمہ دارانہ اور عوامی خوف کا باعث بنا۔

اس واقعے کے بعد فرانس میں سوشل میڈیا پرینکس اور عوامی تحفظ کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION