10:34 , 22 اکتوبر 2025
Watch Live

ٹرمپ نے بھارت کی معیشت کو مردہ قرار دے دیا

ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت اور روس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کی معیشتوں کو "مردہ” قرار دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں پرواہ نہیں کہ بھارت روس کے ساتھ کیا کرتا ہے، وہ اپنی مردہ معیشتوں سمیت ڈوب جائیں۔

 

ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ امریکا کی تجارت بہت کم ہے، کیونکہ بھارت دنیا میں سب سے زیادہ ٹیرف وصول کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ روس کے ساتھ بھی امریکا کی تقریباً کوئی تجارت نہیں ہوتی، اور ایسا ہی رہنا بہتر ہے۔

Trump

ٹرمپ نے سابق روسی صدر دمتری میدودوف کو بھی خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میدودوف کو زبان قابو میں رکھنی چاہیے، کیونکہ وہ خطرناک حدود میں داخل ہو رہے ہیں۔

اس سے پہلے ٹرمپ نے کینیڈا کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر بھی ردعمل دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اب کینیڈا کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنا مشکل ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدہ

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION