02:06 , 12 نومبر 2025
Watch Live

دوغیر ملکی خواتین نے اسلام قبول کر کے کوٹ ادو کے 2نوجوانوں سے شادی کر لی

دوغیر ملکی خواتین نے اسلام قبول کر کے کوٹ ادو کے 2نوجوانوں سے شادی کر لی

بلغاریہ اور جاپان سے تعلق رکھنے والی دو غیر ملکی خواتین اسلام قبول کرنے کے بعد پاکستان کے شہر کوٹ ادو میں مقامی نوجوانوں سے نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق، بلغاریہ کی رہائشی اسٹیفانووا نے اسلام قبول کر کے پاکستانی نوجوان عدنان گورمانی سے شادی کی۔ اسلام قبول کرنے کے بعد ان کا نیا نام مریم رکھا گیا۔

اسی طرح جاپان کی باشندہ ایشی موتو آکی نے بھی اسلام قبول کرنے کے بعد شعیب گشکوری سے نکاح کیا، اور انہیں اسلامی نام دعا فاطمہ دیا گیا۔

دونوں خواتین نے اسلام قبول کرنے اور نکاح کے عمل کے لیے جامعہ انوارالاسلام، کوٹ ادو کا انتخاب کیا، جہاں ان کے نکاح کی شرعی رسومات انجام دی گئیں۔

ان کے وکیل کے مطابق، قانونی دستاویزات کی تکمیل کے بعد دونوں جوڑوں کے نکاح کو باضابطہ طور پر رجسٹر کروایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، یہ جوڑے اپنی شادی کی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے جلد اپنے اپنے وطن واپس جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION