04:48 , 23 اپریل 2026
Watch Live

پارٹنر کو دھوکا دینے والوں سے دوستی نہیں رکھ سکتے، عمیر جسوال کا پیغام وائرل

عمیر جسوال

پاکستانی گلوکار اور موسیقار عمیر جسوال نے پارٹنر کو دھوکا دینے والوں اور ایسے افراد سے تعلق رکھنے والوں کے لیے ایک واضح پیغام جاری کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

گلوکار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا:
“معذرت، اگر آپ نے اپنے پارٹنر کو دھوکا دیا ہے تو آپ ہمارے ساتھ نہیں رہ سکتے۔”

انہوں نے مزید لکھا کہ ایسے رویوں کے خلاف مؤقف اختیار کرنا چاہیے اور “اس عمل کو 2026 میں عام کرنا چاہیے۔”

عمیر جسوال کی یہ اسٹوری چند ہی لمحوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور متعدد صارفین نے ان کے مؤقف سے اتفاق کیا۔ تاہم گلوکار نے اپنی پوسٹ میں کسی مخصوص شخص کا نام نہیں لیا۔

عمیر جسوال کی پارٹنر کو دھوکا دینے والوں سے متعلق انسٹا اسٹوری وائرل
عمیر جسوال کا پیغام وائرل

واضح رہے کہ عمیر جسوال اور پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید اکتوبر 2020 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اس جوڑی کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا گیا تھا۔

بعد ازاں 2023 میں دونوں کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں، جن کی تصدیق اس وقت ہوئی جب جنوری 2024 میں ثنا جاوید نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے دوسری شادی کا اعلان کیا۔

بعد میں اکتوبر 2024 میں عمیر جسوال نے بھی سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا، تاہم انہوں نے اپنی اہلیہ کے بارے میں مزید تفصیلات شیئر نہیں کیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION