وسیم بادامی نے عمر شاہ کی اچانک موت کی وجہ بتادی

پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ اور ان کے مداح اپنے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے اچانک انتقال پر غمزدہ ہیں۔ احمد شاہ نے انسٹاگرام پر اپنے بھائی کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ عمر شاہ اللہ تعالیٰ کے حضور واپس لوٹ گیا ہے”۔
عمر شاہ اپنی معصوم باتوں اور مسکراہٹ کے باعث کئی مارننگ شوز اور گیم شوز میں احمد شاہ کے ساتھ نظر آتے رہے، جہاں انہوں نے ناظرین کے دل جیتے۔
ٹی وی میزبان وسیم بادامی نے ایک ویڈیو میں عمر شاہ کے اچانک انتقال کی وجہ بتائی۔ ان کے مطابق، عمر شاہ کو الٹی ہوئی تھی جو پھیپھڑوں میں چلی گئی، جس سے آکسیجن کا نظام متاثر ہوا اور دل اور خون کی شریانوں کے نظام کے رکنے (Cardiovascular Arrest) کے باعث ان کا انتقال ہوگیا۔
View this post on Instagram
مداحوں اور اہلِ خانہ نے عمر شاہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کی یاد میں دعائیں کیں۔
وسیم بادامی نے عوام سے بھی اپیل کی کہ مرحوم کے اہلِ خانہ کے لیے دعا کریں اور اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کریں۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION


















