10:51 , 15 نومبر 2025
Watch Live

واشنگٹن: مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر میں تصادم، 18 لاشیں دریا سے برآمد

امریکا میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر میں تصادم کے بعد 18 لاشیں دریا سے برآمد کر لی گئیں ہیں۔مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہاہے۔
حادثے کے بعد مسافر طیار ہ پوٹومیک دریا میںگرکر تباہ ہوگیا تھا۔حکام نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی متاثرین کو بچانے کیلئےغوطہ خوروں کووہاں بھیج دیا تھا۔ امریکن ایئرلائنز کے مطابق مسافر طیارے میں 64 افراد سوار تھے جن میں 60 مسافراور 4 عملےکےافراد شامل تھے۔ جبکہ امریکی آرمی نے بتایا کہ بلیک ہاک فوجی ہیلی کاپٹر میں تین فوجی سوار تھےجو تربیتی پرواز پر تھا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے طیارے اور ہیلی کاپٹر کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے سے بچا جا سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ اپنے سمت میں ٹھیک جا رہا تھا تو ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے اُس کو دیکھ کر کیوں نہیں آگے پیچھے کیا۔ اور اگر طیارے کے سامنے ہیلی کاپٹر آرہا تھا تو کنٹرول ٹاور نے پائلٹ کو کیوں نہ بتایا؟

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION