02:40 , 30 اگست 2025
Watch Live

واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مرد آہن قرار دیدیا

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو فولاد جیسا مضبوط اور قائدانہ صلاحیتوں کے حامل قرار دیا۔ رپورٹ میں ان کی فوجی پیشہ ورانہ تربیت اور فیصلے لینے کی صلاحیت کو سراہا گیا۔ انہیں پاکستان میں پیشہ ور، پرسکون اور قابل احترام افسر کے طور پر پیش کیا گیا۔

 

رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جنوبی ایشیا کی سلامتی کے لیے ایک اہم شخصیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ ان کی اسٹریٹجک بصیرت صدر ٹرمپ کے لیے انہیں ایک فطری شراکت دار بناتی ہے۔ بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران ان کی مقبولیت اور اثر و رسوخ میں نمایاں اضافہ ہوا۔

واشنگٹن ٹائمز نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر خودنمائی یا سیاست میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ ان کی مضبوط اعصاب اور پختہ فیصلے انہیں بحران کے وقت موثر بناتے ہیں۔ انہوں نے افغانستان اور ایران سے لاحق خطرات کے خلاف اہم کردار ادا کیا۔

رپورٹ میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ان کی مؤثر کارروائیوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مزید مضبوط ہوئے۔ پاکستانی فوج نے کابل ایئرپورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر کے امریکہ کے حوالے کیا۔

رپورٹ کے اختتام میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات بحال کرنے کے لیے سرگرم نظر آ رہی ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت خطے میں استحکام اور سلامتی کو مستحکم کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION