02:47 , 30 اگست 2025
Watch Live

واٹس ایپ کا نیا اے آئی فیچر "رائٹنگ ہیلپ” متعارف، میسجز مزید مؤثر بنانے میں مددگار

واٹس ایپ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی نیا فیچر "رائٹنگ ہیلپ” متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد صارفین کو جملے بہتر بنانے، پروف ریڈنگ اور چیٹ کے انداز (ٹون) میں تبدیلی کی سہولت دینا ہے۔

یہ ٹول میٹا کی پرائیویٹ پروسیسنگ ٹیکنالوجی پر کام کرتا ہے، جس کے تحت آپ کے میسجز واٹس ایپ یا میٹا سے مخفی رہتے ہیں۔

اس فیچر کی خاص باتیں

میسجز کو پروفیشنل، مزاحیہ یا سادہ انداز میں بدلا جا سکتا ہے۔ میسج لکھنے کے بعد ایموجی آئیکون کے ساتھ نیا "پینسل آئیکون” دکھائی دے گا۔ اس آئیکون پر کلک کرکے اے آئی سے متبادل جملے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ یہ فیچر فی الحال چند ممالک میں دستیاب ہے، جلد ہی عالمی سطح پر پیش کیا جائے گا۔

میٹا کے مطابق اس فیچر کا مقصد صارفین کو چیٹ جی پی ٹی جیسے دیگر اے آئی ٹولز کے بجائے واٹس ایپ پر ہی رہتے ہوئے معاونت فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION