02:47 , 30 اگست 2025
Watch Live

واٹس ایپ کے انقلابی فیچر سے براہ راست چیٹ ممکن

واٹس ایپ ایک نیا اور حیران کن فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جس سے صارفین بغیر ایپ یا اکاؤنٹ کے بھی چیٹ کر سکیں گے۔

گیسٹ چیٹس نامی اس فیچر کی آزمائش اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں ہو رہی ہے، جس کے تحت صارفین ایک لنک کے ذریعے کسی سے بھی براہِ راست واٹس ایپ پر چیٹ کر سکیں گے — بغیر ایپ، انسٹالیشن یا سائن اپ کے۔

اس فیچر کے ذریعے چیٹ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوگی۔ صرف ٹیکسٹ میسجز ممکن ہوں گے۔ کال، میڈیا شیئرنگ یا گروپ چیٹس دستیاب نہیں ہوں گی۔ کوئی تھرڈ پارٹی ایپ یا سروس درکار نہیں۔

یہ فیچر خاص طور پر اُن مواقع پر مفید ہے جب دوسرا فرد واٹس ایپ استعمال نہیں کرتا۔ لنک کے ذریعے براہِ راست چیٹ ممکن ہو سکے گی۔ فیچر ابھی آزمائشی مرحلے میں ہے اور عام صارفین کے لیے دستیاب نہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION