آئی فون 17 ڈیزائن کرنے والے نوجوان عابدُر چوہدری کون ہیں؟

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے حال ہی میں آئی فون 17 سیریز لانچ کی ہے جس میں سب سے پتلا ’آئی فون ایئر‘ بھی شامل ہے۔
’آئی فون ایئر‘ وزن اور جسامت کے لحاظ سے اس سے پہلے آنے والے اب تک کے آئی فونز میں سے سب سے ہلکا اور پتلا ہے۔
’آئی فون ایئر‘ ٹائیٹینیم سے تیار کیا گیا فون ہے اور اس کے 256 جی بی ماڈل کی قیمت 999 ڈالرز رکھی گئی ہے۔
اس نئے ماڈل میں سنگل کیمرہ ٹیلی فوٹو لینس کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے فوٹو گرافی کو بہتر بنانے کی خصوصیات شامل کی گئی ہیں۔ کمپنی کے مطابق بیٹری بچانے والا سافٹ ویئر اس ڈیوائس کو دن بھر چلانے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے حالانکہ اس میں بیٹری نسبتاً چھوٹی ہے۔
اس موبائل فون کو ڈیزائن کرنے والے بنگلا دیشی نژاد عبیدُر چوہدری نے کیلیفورنیا میں لانچ ایونٹ کے موقعے پر کہا کہ ’یہ ایک ایسا تضاد ہے جسے محسوس کیے بغیر یقین کرنا مشکل ہے۔‘
عابدُر چوہدری کون ہیں؟
عابدُر چوہدری لندن میں پیدا ہوئے اور انہوں نے ابتدائی تعلیم وہیں سے حاصل کی تاہم اس وقت وہ سان فرانسسکو میں مقیم ہیں اور ایپل کے ساتھ بطور ڈیزائنر کام کر رہے ہیں۔
اپنے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ مسائل حل کرنے اور نئی چیزیں سیکھنے کے شوقین ہیں اور ایسے مصنوعات تخلیق کرنے کے خواہاں ہیں ’جن کے بغیر لوگ رہ نہ سکیں۔‘
عابدُر چوہدری نے لوغ بورو یونیورسٹی سے پروڈیکشن ڈیزائن اور ٹیکنالوجی میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ دورانِ تعلیم انہوں نے کئی نمایاں اعزازات اپنے نام کیے جن میں تین ’ڈی ہبز سٹوڈنٹ گرانٹ‘، ’جیمز ڈائسن فاؤنڈیشن برسری‘، ’نیو ڈیزائنرز کین ووڈ ایوارڈ‘ اور ’سیمور پاول ڈیزائن ویک مقابلے‘ میں پہلی پوزیشن شامل ہیں۔
سنہ 2016 میں انہوں نے ’پلگ اینڈ پلے‘ ڈیزائن پر ریڈ ڈاٹ ڈیزائن ایوارڈ بھی جیتا۔
عابدُر چوہدری نے برطانیہ میں کیمبرج کنسلٹنٹس اور کروینٹا کے ساتھ بطور انٹرن ڈیزائن کا عملی تجربہ حاصل کیا اس کے بعد لندن میں لیئر ڈیزائن کے ساتھ وابستہ رہے۔
سنہ 2018 سے 2019 تک انہوں نے اپنی کنسلٹنسی فرم بھی چلائی جہاں مختلف اداروں اور نئی کمپنیوں کے لیے مصنوعات اور ڈیزائنز کی حکمت عملی تیار کیں۔
جنوری 2019 میں وہ ایپل سے بطور صنعتی ڈیزائنر وابستہ ہوئے اور اب تک کئی نمایاں مصنوعات کی تیاری میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں جن میں حالیہ متعارف کرایا گیا آئی فون ایئر بھی شامل ہے۔
سوات اور گردونواح میں ایک بار پھر زلزلہ محسوس
3 گھنٹے پہلے
امریکا نے اقوام متحدہ میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر دی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے چھٹی بار غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی ہے۔ امریکی میڈیا…47 منٹس پہلےڈالر کی قیمت میں معمولی کمی، انٹر بینک میں 3 پیسے کی گراوٹ
کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی قیمت میں تھوڑی کمی دیکھی گئی ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر…1 گھنٹہ پہلےپنجاب میں جدید کوآبلیشن کینسر ٹریٹمنٹ سینٹر کا قیام
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں جدید کوآبلیشن کینسر ٹریٹمنٹ سینٹر قائم کیا گیا ہے، جہاں…1 گھنٹہ پہلےسوات اور گردونواح میں ایک بار پھر زلزلہ محسوس
سوات اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ یہ…3 گھنٹے پہلے
پاکستان اور سعودی عرب کا تاریخی دفاعی معاہدہ: دوستی اور تحفظ کی نئی مثال
پاکستان اور سعودی عرب نے ایک اہم دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت اگر کسی…39 منٹس پہلےپاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یورو بانڈ کی بروقت ادائیگی کے انتظامات کر لئے
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ کی بروقت ادائیگی کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ پاکستان 30 ستمبر…1 گھنٹہ پہلےوفاقی وزیر کا نیشنل فورنزک لیبارٹری کا دورہ، جدید آلات کا جائزہ
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ "اڑان پاکستان" پروگرام کے تحت ٹیکنالوجی میں…2 گھنٹے پہلےچمن بارڈر کے قریب دھماکے میں 5 افراد جاں بحق
چمن میں پاک افغان بارڈر کے قریب پارکنگ ایریا میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں…2 گھنٹے پہلے
پاکستان اور سعودی عرب کا تاریخی دفاعی معاہدہ: دوستی اور تحفظ کی نئی مثال
پاکستان اور سعودی عرب نے ایک اہم دفاعی معاہدے پر…39 منٹس agoامریکا نے اقوام متحدہ میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر دی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے چھٹی بار…47 منٹس agoڈالر کی قیمت میں معمولی کمی، انٹر بینک میں 3 پیسے کی گراوٹ
کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی قیمت میں تھوڑی کمی دیکھی…1 گھنٹہ agoپاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یورو بانڈ کی بروقت ادائیگی کے انتظامات کر لئے
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ کی بروقت…1 گھنٹہ ago