02:41 , 30 اگست 2025
Watch Live

بڑے بھائی کو کیوں مارا؟ باپ نے چھوٹے بیٹے کو سڑک پر اکیلا چھوڑ دیا

چین میں ایک شخص نے بڑے بھائی سے جھگڑا کرنے پر اپنے چھوٹے بیٹے کو مصروف شاہراہ پر تنہا چھوڑ دیا، جس پر مقامی افراد اور پولیس حرکت میں آگئی۔

واقعہ صوبہ سنکیانگ کی نیشنل ہائی وے 219 پر پیش آیا، جہاں ایک کم عمر بچہ لفٹ مانگتے ہوئے ملا۔ موٹرسائیکل سوار شہری نے جب بچے سے پوچھا کہ وہ تنہا کیوں ہے، تو اس نے جواب دیا: "میں نے بھائی کو مارا، جس پر والد نے مجھے گاڑی سے اتار دیا۔”

مذکورہ شخص نے بچے کے والد "وانگ” سے فون پر رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ "ماں پیدل بچے کو لینے جا رہی ہے”۔ پولیس نے بعد ازاں بچے کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔

خاندان مشرقی چین کے صوبہ ژیجیانگ سے تعلق رکھتا ہے۔ واقعے پر سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد والد نے معذرت کرتے ہوئے وضاحت دی کہ "میں صرف ڈرانا چاہتا تھا، گاڑی زیادہ دور نہیں لے گیا تھا۔”

بعد ازاں، والد نے بیٹے کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں بچہ کہتا ہے: "میں ٹھیک ہوں، اور والدین میرے ساتھ اچھا سلوک کر رہے ہیں۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION