02:39 , 30 اگست 2025
Watch Live

بیوی نے شوہر کی شادی اپنی 18سال پرانی دوست سے کروادی

بیوی نے شوہر کی شادی اپنی 18سال پرانی دوست سے کروادی
لاہور میں ایک دلچسپ اور انوکھی شادی نے سب کو حیران کر دیا، جب ایک بیوی نے اپنے شوہر کی شادی اپنی ہی بچپن کی سہیلی سے کرا دی۔

 

تفصیلات کے مطابق 35 سالہ شوہر کی پہلی بیوی کشور نے اپنی 18 سالہ سہیلی کرن کو رشتہ ازدواج میں باندھنے کا فیصلہ خود کیا۔

کشور کا کہنا ہے کہ کرن اس کی بچپن کی بہترین دوست ہے اور وہ نہیں چاہتی تھی کہ وہ کہیں اور چلی جائے، اسی لیے اس نے اپنے شوہر کو اس سے شادی پر راضی کیا۔

کشور کے مطابق اگرچہ یہ فیصلہ دوسروں کو عجیب لگ سکتا ہے لیکن ان کے لیے یہ خوشی اور سکون کا باعث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب سب مل کر خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION