11:36 , 29 اکتوبر 2025
Watch Live

عالمی بینک کی رپورٹ 2025، پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد

عالمی بینک کی رپورٹ 2025

عالمی بینک نے پاکستان ڈیویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ 2025 جاری کر دی، جس میں موجودہ مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ اگلے سال یہ شرح 3.4 فیصد تک بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں غربت کی شرح 21.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ عالمی بینک نے کہا کہ موجودہ معاشی ترقی کی رفتار غربت میں خاطر خواہ کمی کے لیے ناکافی ہے، کیونکہ ہر سال 16 لاکھ نوجوان روزگار کے حصول کے لیے مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہیں۔

عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں زور دیا کہ روزگار کے مواقع بڑھانے اور غربت میں کمی کے لیے معاشی اصلاحات ناگزیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی عالمی بینک کے صدر اجے بانگا سے ملاقات

رپورٹ کے مطابق، رواں مالی سال مہنگائی 7.2 فیصد تک رہنے کی توقع ہے، جبکہ اگلے مالی سال یہ شرح کم ہو کر 6.8 فیصد تک محدود ہو سکتی ہے۔

عالمی بینک نے پاکستان کو ریونیو میں اضافہ، سرمایہ کاری میں فروغ، کاروبار کے لیے سازگار ماحول، اور ایکسچینج ریٹ پالیسی میں بہتری پر زور دیا ہے۔ اس کے علاوہ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برآمدات میں اضافہ اور سرکاری اداروں میں اصلاحات سے معیشت کو استحکام مل سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION