01:20 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

سلمان خان اور باڈی گارڈ شیرا کی شادی کی افواہ پر یاسر حسین کا ردعمل، سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

سوشل میڈیا پر بھارتی اداکار سلمان خان اور ان کے باڈی گارڈ شیرا کی مبینہ شادی کی ایک طنزیہ خبر وائرل ہوئی، جس پر پاکستانی اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا: "امید ہے یہ خبر فیک ہو”۔

یاسر حسین کا تبصرہ وائرل ہوا تو متعدد صارفین نے اسے غیر ضروری اور نامناسب قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے لکھا، "کبھی اچھی بات بھی کر لیا کرو” جبکہ دوسرے نے کہا، "یہ کس قدر غلیظ بات ہے”۔

واضح رہے کہ یہ افواہ انسٹاگرام پیج balance_singhh کی ایک طنزیہ پوسٹ سے شروع ہوئی تھی، جس میں واضح طور پر لکھا گیا تھا کہ یہ صرف ایک میم ہے اور اس کی کوئی حقیقت نہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION