02:49 , 30 اگست 2025
Watch Live

یوٹیوب میں نیا "کولیب” فیچر متعارف

یوٹیوب نے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کی طرز پر ایک نیا کولیبوریٹو فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے، جس کے تحت صارفین ویڈیوز میں دوسروں کو براہِ راست ٹیگ کر سکیں گے۔

یہ فیچر مواد کو دریافت کرنا اور تخلیق کاروں کو فالو کرنا آسان بنائے گا۔ جب صارف کسی مین کریئٹر کے نام پر کلک کرے گا، تو ایک پاپ اپ ونڈو میں دیگر ٹیگ کیے گئے کولیبریٹرز کے نام اور سبسکرائب بٹن نظر آئیں گے۔

یہ فیچر فی الحال محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے، مگر جلد ہی تمام صارفین کو فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔ ٹیگ کیے جانے والے صارفین کو ایک انوائٹ موصول ہوگا، جسے قبول کرنے کے لیے ’اوکے‘ پر کلک کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION