09:57 , 24 اپریل 2026
Watch Live

اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو "شیطان کا کام” قرار دے دیا

معروف اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا اور جدید طرزِ زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے اسے شیطان کا کام قرار دے دیا۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے زاہد احمد نے کہا کہ "سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، جو لوگ اس پر مواد بناتے ہیں وہ جہنم میں جائیں گے۔”

انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کے اس بیان پر تنقید ہو سکتی ہے کیونکہ وہ خود بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں، مگر یہ ان کا ذاتی مؤقف ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اپنی نجی زندگی، بچوں اور روزمرہ کے معمولات کو عوام کے سامنے لانا درست عمل نہیں، سوشل میڈیا وہ ایجاد ہے جس نے انسانیت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

زاہد احمد کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ کئی صارفین ان سے اتفاق کر رہے ہیں جبکہ کچھ انہیں انتہائی مؤقف اپنانے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ زاہد احمد اپنی گہرے کرداروں اور ہمہ جہت اداکاری کی وجہ سے مشہور ہیں۔ انہوں نے ریڈیو سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، بعدازاں تھیٹر سے ہوتے ہوئے ٹیلی وژن تک کامیابی کے ساتھ پہنچے اور متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION