ویب ڈیسک
|
10 مہینے پہلے
زارا نور عباس نے اپنے حمل کے مرحلے کو مشکل وقت قرار دیدیا

پاکستان کی نامور اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے حمل کے دوران کی جدوجہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے ا س وقت کو بدترین قرار دے دیا۔
حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران، ایک پرستار نے اداکارہ سے حمل کے دوران بے چینی پر قابو پانے کے بارے میں پوچھا۔ جس کے جواب میں انہوں نے اپنا تجربہ اور درپیش چیلنجز شیئر کیے اور اسے اپنی زندگی کے سب سے مشکل مراحل میں سے ایک قرار دیا۔
زارا نور عباس نے مزید کہا کہ حمل آپ کی زندگی کے سب سے مشکل مراحل میں سے ایک ہے۔ میرا مطلب ہے، میرا تھا۔زارا نور عباس نے خود کو چلنے، باتھ روم جانے یا کھانا کھانے سے بھی قاصر پایا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ مشکل تھا۔
اداکارہ نے اس دورن اپنے خاندان اور قریبی دوستوں سے ملنے والی غیر متزلزل حمایت کے لیے اپنی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
اداکارہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’اللہ، میرے والدین اور کچھ بہت ہی قریبی دوستوں نے مجھے اس وقت سے گزرا۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے اپنے شوہر اسد صدیقی کے ساتھ بچی کا استقبال کیاتھا۔
















