11:22 , 9 نومبر 2025
Watch Live

آئی سی سی نے کرکٹ کے نئے قوانین کا اعلان کر دیا

ICC

دبئی – انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ کے کھیل میں چند اہم تبدیلیاں متعارف کرواتے ہوئے نئے قوانین کا اعلان کر دیا ہے، جو فوراً نافذ العمل ہوں گے۔ ان تبدیلیوں کا مقصد کھیل کی رفتار، شفافیت اور اسپورٹس مین اسپرٹ کو فروغ دینا ہے۔

گیند پر تھوک کا استعمال – سخت کارروائی

نئے قانون کے مطابق اگر کوئی کھلاڑی جان بوجھ کر گیند پر تھوک کا استعمال کرتا ہے اور اس سے گیند کی ساخت میں تبدیلی ہوتی ہے تو امپائر بیٹنگ سائیڈ کو 5 پنالٹی رنز دے سکتا ہے۔ تاہم، گیند کو تبدیل نہیں کیا جائے گا۔

شارٹ رن لینے پر سزا 

اگر بیٹر جان بوجھ کر شارٹ رن لیتا ہے تو اس کی ٹیم کو 5 پنالٹی رنز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ اسٹرائیک کا فیصلہ بولنگ سائیڈ کرے گی، جس کے لیے امپائر بیٹنگ ٹیم کے خلاف وارننگ جاری کرے گا اور بولنگ ٹیم سے مشورہ لے گا۔

اسٹاپ کلاک قانون – وقت کی بچت

اسٹاپ کلاک رول کو اب ٹیسٹ میچز میں بھی لاگو کر دیا گیا ہے، جو اس سے قبل وائٹ بال کرکٹ تک محدود تھا۔ اس قانون کے تحت:

  • اگلا اوور ایک منٹ کے اندر شروع کرنا لازمی ہے۔
  • پہلی دو خلاف ورزیوں پر وارننگ دی جائے گی۔
  • تیسری خلاف ورزی پر بیٹنگ سائیڈ کو 5 پنالٹی رنز ملیں گے۔

یہ قانون ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے نئے سائیکل سے نافذ ہو چکا ہے۔

کیچ ریویو سسٹم میں تبدیلی

آئی سی سی نے فیئرنس آف کیچ ریویو میں بھی ترمیم کی ہے۔ اب اگر امپائر کو کیچ کے آؤٹ ہونے پر شک ہو تو تھرڈ امپائر:

  • پہلے نو بال کو چیک کرے گا۔
  • پھر کیچ کی درستگی کا بھی جائزہ لے گا۔

نئے قانون کے مطابق، اگر نو بال پر فیئر کیچ ہو تو بیٹنگ ٹیم کو نو بال کا ایک رن ملے گا۔ اگر کیچ فیئر نہ ہو تو بیٹنگ سائیڈ کو رنز ویسے ہی ملیں گے جیسے میچ کی صورتحال کے مطابق ہوں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION