02:58 , 8 نومبر 2025
Watch Live

اداکار یاسر نواز کے بھائی وقار نواز انتقال کر گئے

کراچی: پاکستانی اداکار اور ہدایتکار یاسر نواز کے بھائی وقار نواز انتقال کر گئے۔

اس افسوسناک خبر کا اعلان یاسر نواز نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کیا، جہاں انہوں نے بتایا کہ نماز جنازہ ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔ یاسر نواز نے مداحوں سے اپنے بھائی کے لیے مغفرت کی دعا کی اپیل کی اور اس موقع پر اپنے بھائی دانش نواز اور ڈاکٹر فراز نواز کو بھی ٹیگ کیا۔

وقار نواز کے انتقال کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی۔

مداح سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خاندان کے لیے صبر اور حوصلے کی دعائیں کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION