07:47 , 9 نومبر 2025
Watch Live

اسپین کی پارلیمنٹ نے اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے پر پابندی کی قرارداد منظور کر لی

میڈرڈ: اسپین کی پارلیمنٹ نے اسرائیل کو اسلحہ اور دفاعی ساز و سامان کی فروخت پر پابندی کی قرارداد منظور کر لی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بائیں بازو اور قوم پرست جماعتوں کی جانب سے پیش کی گئی اس قرارداد کے حق میں 171 اور مخالفت میں صرف 2 ووٹ ڈالے گئے۔

قرارداد میں اسپین کی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کو ایسا کوئی بھی فوجی مواد فراہم نہ کرے جو اس کی فوجی طاقت میں اضافے کا باعث بنے۔ اس کے ساتھ ساتھ، غیر ملکی تجارتی قوانین میں اصلاحات کی سفارش بھی کی گئی ہے تاکہ ان ریاستوں کے ساتھ دفاعی معاہدے روکے جا سکیں جن پر نسل کشی یا انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام ہو۔

ادھر اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے برطانیہ کی جانب سے آزاد تجارتی معاہدے کی بات چیت معطل کرنے کے اعلان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر برطانیہ اسرائیل کی مخالفت میں اپنی معیشت کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، تو یہ اس کی مرضی ہے۔ وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بیرونی دباؤ اسرائیل کو اس کے اہداف کے حصول سے نہیں روک سکتا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے گزشتہ روز برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کی ممکنہ پابندیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بیانات حماس کے لیے "انعام” کے مترادف ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION