11:52 , 9 نومبر 2025
Watch Live

ایلون مسک کا واٹس ایپ کے مقابلے میں ’ایکس چیٹ‘ متعارف کرانے کا اعلان

ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے واٹس ایپ اور ٹیلی گرام کا مقابلہ کرنے کے لیے نیا میسجنگ فیچر ’ایکس چیٹ‘ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

نئے فیچر میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن، غائب ہونے والے پیغامات، آڈیو/ویڈیو کالنگ اور فائل شیئرنگ جیسی جدید سہولیات شامل ہیں۔ یہ "ایکس” کے سابق ڈائریکٹ میسج سسٹم کا اپڈیٹڈ ورژن ہے۔

مسک کے مطابق، ایکس چیٹ کا مقصد صارفین کو محفوظ، تیز اور ہمہ جہت پیغام رسانی کی سہولت دینا ہے، جو واٹس ایپ، انسٹاگرام ڈی ایم اور ٹیلی گرام جیسے پلیٹ فارمز کا متبادل بن سکے۔

یہ اقدام ایکس کو ایک جامع سوشل، کمیونیکیشن اور فنانشل پلیٹ فارم میں بدلنے کی بڑی حکمتِ عملی کا حصہ ہے، جس کا آغاز اکتوبر 2022 میں ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کی خریداری کے بعد ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION