05:40 , 9 نومبر 2025
Watch Live

جماعت اسلامی کے رہنما اظہر الاسلام کی سزائے موت کالعدم، رہائی کا حکم

ڈھاکا: بنگلا دیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے رہنما اظہر الاسلام کی سزائے موت کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عدالت نے اظہر الاسلام کو انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام سے بری کر دیا۔ وہ 2012 سے قید میں تھے اور گزشتہ برس حسینہ واجد حکومت کے دور میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

اظہر الاسلام ان 6 سیاستدانوں میں شامل تھے جنہیں ماضی میں حسینہ حکومت کے دوران سزائے موت سنائی گئی تھی۔ ان میں جماعت اسلامی کے 4 اور بنگلا دیش نیشنل پارٹی کے ایک رہنما شامل ہیں۔

اظہر الاسلام کے وکیل نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ سزا پر عملدرآمد نہیں ہوا، اسی لیے آج انہیں انصاف ملا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION