06:08 , 27 جولائی 2025
Watch Live

بھارتی ریاست گجرات کی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے سے 18 افراد ہلاک

بھارتی ریاست گجرات کے ضلع بناس کانٹھا کی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک 5 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، دھماکے کے بعد فیکٹری میں آگ بھڑک اُٹھی، اور اس وقت فیکٹری میں تقریباً 30 مزدور کام کر رہے تھے۔ حادثے کے نتیجے میں زیادہ تر ہلاکتیں دھماکے اور اس کے نتیجے میں لگنے والی آگ کے سبب ہوئیں۔

دھماکے کے بعد فیکٹری کے مالک کے فرار ہونے کی اطلاعات ہیں، اور پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس کے اسباب کا پتہ چلایا جا سکے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION