سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کی نماز کے لیے نئی ہدایات جاری

سعودی وزارت اسلامی امور نے عیدالاضحی 2025 کی نماز کے انعقاد کے لیے ایک جامع منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے کے تحت مملکت بھر کی تمام جامع مساجد اور عیدگاہوں میں نماز عید کا باقاعدہ اہتمام کیا جائے گا، سوائے اُن مساجد کے جو عیدگاہوں کے قریب واقع ہیں اور جہاں عمومی طور پر لوگ عید کی نماز ادا نہیں کرتے۔
سعودی خبر رساں اداروں کے مطابق وزارت نے ہدایت جاری کی ہے کہ نماز عید ام القری کیلنڈر کے مطابق سورج طلوع ہونے کے 15 منٹ بعد ادا کی جائے گی۔ اس کے علاوہ متعلقہ میٹنٹینس کمپنیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صفائی، ٹھنڈک، روشنی اور دیگر سہولیات کا مکمل بندوبست نماز سے قبل مکمل کریں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں یکم ذوالحجہ بدھ 28 مئی کو تھی، جس کے مطابق وقوف عرفہ جمعرات 5 جون کو ہوگا، جبکہ عیدالاضحی جمعہ 6 جون کو منائی جائے گی۔
دوسری جانب، حج 2025 کے لیے دنیا بھر سے عازمین کی مملکت میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ پاسپورٹ کے مطابق اب تک 13 لاکھ 30 ہزار 845 سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ ان میں 12 لاکھ 60 ہزار 874 فضائی، 64 ہزار 883 زمینی اور 5 ہزار 88 بحری راستوں سے داخل ہوئے ہیں۔
محکمہ پاسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ حجاج کرام کی سہولت کے لیے تمام ہوائی، زمینی اور بحری راستوں پر تمام تر وسائل کو فعال کر دیا گیا ہے، تاکہ حجاج کو آمد و رفت میں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ ہو۔

کراچی میں 14 روز میں 48 ہزار سے زائد ای چالان
15 گھنٹے پہلے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جاسنڈا آرڈن کے ہمراہ COP30 کانفرنس میں ’پاکستان پویلین‘ کا افتتاح
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن کے ہمراہ برازیل میں جاری COP30 کانفرنس…15 گھنٹے پہلے
کراچی میں 14 روز میں 48 ہزار سے زائد ای چالان
کراچی پولیس نے ٹریک اینڈ ٹریک سسٹم کے تحت گزشتہ 14 روز کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر…15 گھنٹے پہلے
عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس، فریقین سے جواب طلب کر لیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین…17 گھنٹے پہلے
عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم جاری
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) نے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری…17 گھنٹے پہلے

کراچی ایئرپورٹ پر چاندی اسمگلنگ ناکام
پاکستان کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر چاندی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے بڑی مقدار میں چاندی برآمد کرلی۔ کسٹمز حکام نے…4 گھنٹے پہلے
اسلام آباد جی الیون کچہری خودکش دھماکا، 12 افراد شہید
آج دوپہر اسلام آباد جی الیون کچہری خودکش دھماکا کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکا…4 گھنٹے پہلے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جاسنڈا آرڈن کے ہمراہ COP30 کانفرنس میں ’پاکستان پویلین‘ کا افتتاح
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن کے ہمراہ برازیل میں جاری COP30 کانفرنس…15 گھنٹے پہلے
کراچی میں 14 روز میں 48 ہزار سے زائد ای چالان
کراچی پولیس نے ٹریک اینڈ ٹریک سسٹم کے تحت گزشتہ 14 روز کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر…15 گھنٹے پہلے

اسلام آباد خودکش دھماکا: اقوام متحدہ کی مذمت اور انصاف کا مطالبہ
اقوام متحدہ نے اسلام آباد خودکش دھماکا کی سخت مذمت…1 گھنٹہ ago
کراچی ایئرپورٹ پر چاندی اسمگلنگ ناکام
پاکستان کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر چاندی اسمگلنگ ناکام بناتے…4 گھنٹے ago
پاکستان بمقابلہ سری لنکا پہلا ون ڈے، 6 رنز سے کامیابی
راولپنڈی میں کھیلے گئے پاکستان بمقابلہ سری لنکا پہلا ون…4 گھنٹے ago
اسلام آباد جی الیون کچہری خودکش دھماکا، 12 افراد شہید
آج دوپہر اسلام آباد جی الیون کچہری خودکش دھماکا کے…4 گھنٹے ago














