ویب ڈیسک
|
5 مہینے پہلے
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے آن لائن تعلیمی اداروں پر ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے آن لائن تعلیمی اداروں اور اکیڈمیز پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز منظور کرلی۔
چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے بتایا کہ کئی آن لائن اکیڈمیز دو کروڑ روپے ماہانہ کما رہی ہیں، اس لیے آمدن پر ٹیکس دینا لازم ہے۔
اجلاس میں چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت متعدد مالی تجاویز پر غور ہوا۔ سینیٹر شبلی فراز نے چھ سے بارہ لاکھ سالانہ تنخواہ پر ٹیکس کو غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ تنخواہ آج کے دور میں صرف 42 ہزار کے برابر رہ گئی ہے۔
کلبز کی آمدنی پر ٹیکس لگانے کی تجویز پر بھی بحث ہوئی۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ یہ کلبز صرف چند سو افراد کی عیاشی کا ذریعہ ہیں، اس لیے ان پر ٹیکس عائد ہونا چاہیے۔ سلیم مانڈوی والا نے مخالفت کی، تاہم اکثریتی ممبران نے ٹیکس کی حمایت کر دی۔
وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ مراعات یافتہ طبقے کی اضافی آمدنی پر ٹیکس ناگزیر ہے۔
ایف بی آر حکام نے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے لیے سخت اقدامات تجویز کیے گئے ہیں، جن میں جائیداد اور گاڑی کی خریداری پر پابندیاں شامل ہیں۔ نان فائلرز کے لیے پراپرٹی خریدنے کی حد 130 فیصد سے بڑھا کر 500 فیصد کرنے کی تجویز منظور کرلی گئی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ نان فائلرز پر جرمانے پہلے ہی بڑھائے جا چکے ہیں اور انہیں ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے مزید اقدامات جاری ہیں۔

وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا، آرمی چیف کے اختیارات میں اہم تبدیلیاں
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے جسے باضابطہ طور پر سینیٹ میں پیش…1 گھنٹہ پہلے
روس میں فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں پوری فیکٹری کی تنخواہ منتقل، رقم واپس کرنے سے انکار
روس کے شہر خانتی مانسی میں ایک فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں غلطی سے تمام ملازمین کی تنخواہیں منتقل ہوگئیں…2 گھنٹے پہلے
حامد رضا نے خود کو سرنڈر کیا، گرفتاری نہیں ہوئی: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سنی اتحاد…23 گھنٹے پہلے
محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے ریکور کرنے میں ناکام، آڈٹ رپورٹ 2024-25 میں انکشافات
لاہور : محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے کی ریکوری میں ناکام ہو گیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے مالی…1 دن پہلے

وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا، آرمی چیف کے اختیارات میں اہم تبدیلیاں
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے جسے باضابطہ طور پر سینیٹ میں پیش…1 گھنٹہ پہلے
سرگودھا میں ایم این اے کے بیٹے کی گاڑی سے حادثہ، 6 سالہ بچہ جاں بحق
سرگودھا میں ایم این اے کے بیٹے کی گاڑی سے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 6 سالہ بچہ…9 گھنٹے پہلے
پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات میں مکمل ڈیڈلاک ہے اور مذاکرات کے…13 گھنٹے پہلے
وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر کا سرمایہ کاری تعاون پر اتفاق
وزیراعظم شہباز شریف نے باکو کے دورے کے دوران آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں…14 گھنٹے پہلے

وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا، آرمی چیف کے اختیارات میں اہم تبدیلیاں
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری…1 گھنٹہ ago
روس میں فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں پوری فیکٹری کی تنخواہ منتقل، رقم واپس کرنے سے انکار
روس کے شہر خانتی مانسی میں ایک فیکٹری ملازم کے…2 گھنٹے ago
چینی خلانوردوں نے خلا میں پہلی بار چکن ونگز اور اسٹیکس گرل کر کے کھائے
چین کے ٹیانگونگ خلائی اسٹیشن میں موجود خلانوردوں نے پہلی…3 گھنٹے ago
ڈاکٹر نبیحہ علی خان کی دوسری شادی، طارق جمیل نے نکاح پڑھایا
معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور موٹیویشنل اسپیکر ڈاکٹر نبیحہ علی…4 گھنٹے ago
















