03:14 , 28 جولائی 2025
Watch Live

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، 17 اور 18 مئی کو خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع آواران کے علاقے گشکور اور تربت (ضلع کیچ) میں آپریشن کیے گئے۔

گشکور میں کارروائی کے دوران دہشتگرد یونس ہلاک جبکہ دو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔ دوسری کارروائی میں تربت میں دو دہشتگرد، گروہ کے سرغنہ صبر اللہ اور امجد عرف بچھو کو ہلاک کیا گیا۔

آپریشنز کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ باقی ماندہ عناصر کا خاتمہ کیا جا سکے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام اور بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION