ویب ڈیسک
|
7 مہینے پہلے
امریکی جریدے فوربز نے 2025 کیلئے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری کر دی

امریکی جریدے فوربز نے 2025 کیلئے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق ٹیسلا کے مالک ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔
ایلون مسک کی دولت میں 2024 میں 75 فیصد اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں ان کی دولت 342 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی۔ یہ پہلی بار ہے کہ کوئی شخص اتنی بڑی دولت کے ساتھ دنیا کا سب سے امیر فرد بنا۔
فوربز کی 39 ویں سالانہ فہرست کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 3028 ارب پتی ہیں، جو تاریخ کا سب سے بڑا عدد ہے۔ ایک سال کے دوران 247 افراد ارب پتی بنے، اور عالمی ارب پتیوں کی مجموعی دولت 2 ہزار ارب ڈالرز سے بڑھ کر 16 ہزار ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئی۔
فہرست میں دوسرے نمبر پر میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ ہیں، جن کی دولت 216ارب ڈالرز ہے، جبکہ تیسرے نمبر پر ایمازون کے بانی جیف بیزوز ہیں جن کی دولت 215ارب ڈالرز ہے۔
اس کے علاوہ، اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن 192 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے، برنارڈ آرنلٹ 178 ارب ڈالرز کے ساتھ پانچویں، اور وارن بفٹ 154 ارب ڈالرز کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔
مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس 108 ارب ڈالرز کے ساتھ 13 ویں نمبر پر ہیں، جبکہ بھارت کے مکیش امبانی 92.5 ارب ڈالرز کے ساتھ 18 ویں نمبر پر ہیں۔
دنیا کی امیر ترین خاتون ایلس والٹن ہیں، جن کی دولت 101 ارب ڈالرز ہے اور وہ 15 ویں نمبر پر ہیں۔

وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا، آرمی چیف کے اختیارات میں اہم تبدیلیاں
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے جسے باضابطہ طور پر سینیٹ میں پیش…2 دن پہلے
روس میں فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں پوری فیکٹری کی تنخواہ منتقل، رقم واپس کرنے سے انکار
روس کے شہر خانتی مانسی میں ایک فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں غلطی سے تمام ملازمین کی تنخواہیں منتقل ہوگئیں…2 دن پہلے
حامد رضا نے خود کو سرنڈر کیا، گرفتاری نہیں ہوئی: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سنی اتحاد…3 دن پہلے
محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے ریکور کرنے میں ناکام، آڈٹ رپورٹ 2024-25 میں انکشافات
لاہور : محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے کی ریکوری میں ناکام ہو گیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے مالی…3 دن پہلے

کسٹمز کا طارق روڈ پر اسمگل شدہ اشیا کی تلاش میں چھاپہ
کراچی کے علاقے طارق روڈ پر کسٹمز کا اسمگل شدہ کپڑوں اور دیگر اشیا کی تلاش میں چھاپہ مارا گیا۔…2 گھنٹے پہلے
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات میں ایران ثالثی
ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی و مصالحت کی پیشکش کر دی ہے تاکہ خطے میں امن…4 گھنٹے پہلے
بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی
بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکومت نے یہ…5 گھنٹے پہلے
بوئنگ 777 کی ونڈ شیلڈ ٹوٹنے پر طیارہ جدہ میں گراؤنڈ
قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ شیلڈ ٹوٹ گئی جس کے باعث طیارہ جدہ ایئرپورٹ…7 گھنٹے پہلے

کسٹمز کا طارق روڈ پر اسمگل شدہ اشیا کی تلاش میں چھاپہ
کراچی کے علاقے طارق روڈ پر کسٹمز کا اسمگل شدہ…2 گھنٹے ago
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات میں ایران ثالثی
ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی و…4 گھنٹے ago
بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی
بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری…5 گھنٹے ago
بوئنگ 777 کی ونڈ شیلڈ ٹوٹنے پر طیارہ جدہ میں گراؤنڈ
قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کی…7 گھنٹے ago















