ویب ڈیسک
|
6 مہینے پہلے
فیلڈ مارشل کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، ملکی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 270ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں اندرونی اور بیرونی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
کانفرنس کا آغاز آپریشن بنیان مرصوص اور بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشت گرد انہ حملے کے شہداء کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی سے ہوا۔ کانفرنس کے شرکاء نے کہا کہ یہ سفاکی بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے ذریعے کی گئی، جس کے نتیجے میں چار معصوم بچے اور دو بے گناہ افراد شہید ہوئے۔
فورم نے اعادہ کیا کہ شہدا ء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ، پاکستان کے عوام کا تحفظ مسلح افواج کی اولین ترجیح رہے گا۔ فورم نے معرکہ حق کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت کے دوران اپنی جانوں کا قیمتی نذرانہ پیش کیا۔
شرکاء کانفرنس نے فیلڈ مارشل کی سٹریٹجک وژن، غیر متزلزل قیادت اور قومی دفاع کے لیے اُن کی مؤثر اور گراں قدر خدمات کا بھی اعتراف کیا۔ فورم نے آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر مبارکباد پیش کی۔
فورم نے پاکستانی میڈیا اور "انفارمیشن وارئیرز” کو سراہا جو بھارتی پروپیگنڈے ، جعلی خبروں اور جنگی جنون کے خلاف ریاست کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے رہے۔
فیلڈ مارشل نے تمام رینکس کے بلند حوصلے، اعلیٰ آپریشنل تیاری ، غیر معمولی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور پاکستانی قوم کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔ انہوں نے حالیہ کامیابیوں کو اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم قرار دیا۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہم بیرونی جارحیت، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جاری اپنی مشترکہ جدوجہد میں عوام کے اعتماد اور امیدوں پر پورا اترنے کے لیے پرعزم ہیں۔
فیلڈ مارشل نے پاکستان کے عوام کی غیر متزلزل حمایت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام ہماری طاقت کا سرچشمہ ہیں۔
کانفرنس کے اختتام پر فیلڈ مارشل نے اندرونی استحکام کو یقینی بنانے اور قومی سرحدوں کو محفوظ بنانے میں پاک فوج کے کلیدی کردار پر اعتماد کا اظہار کیا اور اِس سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
8 گھنٹے پہلے

ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
10 گھنٹے پہلے

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
پاکستان کی نامور تعلیم دان، انسانی حقوق کی علمبردار اور فکری رہنما ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ آج انتقال کر گئیں۔…8 گھنٹے پہلے
ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر چہرہ…10 گھنٹے پہلے
سینیٹر عرفان صدیقی طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث انہیں وینٹی…12 گھنٹے پہلے
“اپنی چھت، اپنا گھر” اسکیم، رجسٹریشن کا عمل عوام کے لیے آسان بنا دیا گیا
حکومتِ پاکستان نے عوامی فلاح کے منصوبے “اپنی چھت، اپنا گھر” کے لیے رجسٹریشن کا عمل مزید سادہ، شفاف اور…12 گھنٹے پہلے

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
پاکستان کی نامور تعلیم دان، انسانی حقوق کی علمبردار اور فکری رہنما ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ آج انتقال کر گئیں۔…8 گھنٹے پہلے
سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کر…9 گھنٹے پہلے
ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر چہرہ…10 گھنٹے پہلے
سینیٹر عرفان صدیقی طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث انہیں وینٹی…12 گھنٹے پہلے

پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے دو ماہ میں 15 کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا
پاکستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر معین خان کے…7 گھنٹے ago
سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم…9 گھنٹے ago













