ویب ڈیسک
|
6 مہینے پہلے
وزیر اعظم مارک کارنی نے انتخابات میں جیت کا اعلان کردیا

کینیڈا میں ایک بار پھر لبرل پارٹی کا راج، ایک سو سرسٹھ سیٹیں جیت کر حکومت بنانے کی راہ ہموار کرلی۔ وزیر اعظم مارک کارنی نے جیت کا اعلان بھی کردیا۔
انتخابی نتائج واضح ہونے کے بعد وزیراعظم مارک کارنی نے وکٹری سپیچ میں کہا کہ امریکی صدر ہمیں توڑ کر ہم پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں لیکن ایسا کبھی نہیں ہوگا۔ یہ ملک ہمارا ہے اور ہم ہی فیصلہ کریں گے کہ یہاں کیا کرنا ہے۔ ٹرمپ کے ساتھ بیٹھے تو واضح کریں گے کہ کینیڈا کے پاس امریکہ کے علاوہ بھی کئی آپشنز ہیں جن پر وہ اپنی ترقی کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔ مزید کہا اگر امریکہ عالمی معیشت میں اپنی پوزیشن سے ہٹتا ہے تو کینیڈا اس کا قائد بنے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاؤس آف کامنز میں اکثریت کیلئے کسی بھی پارٹی کو ایک سو بہتر سیٹیں جیتنے کی ضرورت ہے۔ تاہم غیر حتمی نتائج کے مطابق لبرل پارٹی ایک سو سڑسٹھ نشستیں جیت چکی ہے اور اسے حکومت بنانے کیلئے زیادہ محنت کی ضرورت نہیں ہوگی۔ دوسری جانب کنزرویٹو پارٹی ایک سو پینتالیس سیٹیں جیت سکی جبکہ این ڈی پی نے سات سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ انتخابات میں چھیہتر لاکھ بیالیس ہزار ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
دوسری جانب کنزرویٹو پارٹی نے شکست تسلیم کرتے ہوئے نتائج کو سبق آموز قرار دے دیا۔ برطانیہ، چین، نیدرلینڈ، یورپی یونین، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سمیت عالمی ممالک کے رہنماوں نے وزیراعظم مارک کارنی کو جیت کی مبارکباد دینا شروع کردی۔

وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا، آرمی چیف کے اختیارات میں اہم تبدیلیاں
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے جسے باضابطہ طور پر سینیٹ میں پیش…2 دن پہلے
روس میں فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں پوری فیکٹری کی تنخواہ منتقل، رقم واپس کرنے سے انکار
روس کے شہر خانتی مانسی میں ایک فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں غلطی سے تمام ملازمین کی تنخواہیں منتقل ہوگئیں…2 دن پہلے
حامد رضا نے خود کو سرنڈر کیا، گرفتاری نہیں ہوئی: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سنی اتحاد…2 دن پہلے
محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے ریکور کرنے میں ناکام، آڈٹ رپورٹ 2024-25 میں انکشافات
لاہور : محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے کی ریکوری میں ناکام ہو گیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے مالی…3 دن پہلے

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات میں ایران ثالثی
ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی و مصالحت کی پیشکش کر دی ہے تاکہ خطے میں امن…1 گھنٹہ پہلےبلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی
بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکومت نے یہ…2 گھنٹے پہلے
بوئنگ 777 کی ونڈ شیلڈ ٹوٹنے پر طیارہ جدہ میں گراؤنڈ
قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ شیلڈ ٹوٹ گئی جس کے باعث طیارہ جدہ ایئرپورٹ…4 گھنٹے پہلے
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان دبئی روانہ
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بیرون ملک روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق وہ کراچی سے دبئی…5 گھنٹے پہلے

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات میں ایران ثالثی
ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی و…1 گھنٹہ agoبلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی
بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری…2 گھنٹے ago
بوئنگ 777 کی ونڈ شیلڈ ٹوٹنے پر طیارہ جدہ میں گراؤنڈ
قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کی…4 گھنٹے ago
ایران میں بدترین خشک سالی، پانی کے ذخائر خطرناک حد تک کم
ایران میں بدترین خشک سالی نے صورتحال کو نہایت سنگین…5 گھنٹے ago














