05:56 , 8 نومبر 2025
Watch Live

مرد کی دوسری شادی اور غیر ازدواجی تعلقات میں لڑکیاں زیادہ قصوروار ہوتی ہیں، یاسر حسین

اداکار و ہدایت کار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ شادی شدہ مرد سے دوسری شادی کرنے یا غیر ازدواجی تعلقات قائم کرنے میں زیادہ تر غلطی لڑکیوں کی ہوتی ہے، کیونکہ وہ جان بوجھ کر ایسے مردوں سے تعلق بناتی ہیں۔

ایک انٹرویو میں چار شادیوں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ اس خیال کے سخت خلاف ہیں اور ایک سے زائد شادی کو ناپسند کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے ایک لڑکی سے پیار کیا، اسی سے شادی کی، اور کسی اور کے بارے میں سوچنا بھی گوارا نہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بعض لڑکیاں جانتے بوجھتے شادی شدہ مردوں سے رشتہ بناتی ہیں اور بعد میں ان سے پہلی بیوی کو طلاق دینے کا مطالبہ کرتی ہیں۔ ان کے مطابق، لڑکیوں کو ایسے مرد زیادہ پسند آتے ہیں جن کے پاس دولت، گھر اور مستحکم زندگی ہو۔

یاسر حسین کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، بعض افراد نے ان کے مؤقف کو یکطرفہ اور خواتین مخالف قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION